مدینہ منورہ (روشن پاکستان نیوز) پاکستان کے معروف صنعت کار چوہدری فیصل ممتاز کی صاحبزادی اصفیٰ فیصل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں ان کا نکاح معروف تاجر شہر یار اختر سے مسجدِ نبویٌ میں پڑھایا گیا جس میں قریبی عزیز واقارب سمیت دیگر اہم شخصیات شریک تھیں جبکہ نکاح کی استقبالیہ تقریب میں مسجد نبویؐ کے امام و مؤذن شیخ ایاد شکری بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے اور نوبیاہتا جوڑے کو دعاؤں اور نیک خواہشات سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور صنعتکار چوہدری فیصل ممتاز کی صاحبزادی اصفیٰ فیصل اور معروف تاجر شہر یار اختر کے نکاح کی پروقار تقریب مسجد نبویؐ میں منعقد کی گئی جس میں دونوں خاندانوں کے اہم افراد سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اسکے علاوہ مسجد نبویؐ کے موذن شیخ ایاد شکری کے علاوہ دیگر آئمہ کرام خصوصی طور پر شریک ہوئے نکاح کے موقعہ پر شرکاء نے نوبیاہتا جوڑے کو دعاؤں سے نوازا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا بعدازاں نوبیاہتا جوڑے نے روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور درود وسلام پڑھا اور اپنی آئندہ زندگی کی کامیابی اور خوشیوں کے لیے در حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کھڑے ہوکر اللہ کے حضور دعائیں مانگیں











