اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) شاہین آفریدی نے ویرات کوہلی اور ہاشم آملہ میں سے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کو مشکل بیٹر قرار دے دیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران اپنے کیرئیر، کرکٹ سمیت مختلف امور پر کھل کر گفتگو کی۔
برٹش پاکستانی یوٹیوبر نبیل مسرت کو دیے گئے انٹرویو میں ان سے مشکل ترین بلے باز سے متعلق سوال پوچھا گیا، جس کے جواب میں شاہین آفریدی نے ویرات کوہلی پر ہاشم آملہ کو ترجیح دی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہاشم آملہ کے خلاف میں نے ون ڈے اور ٹیسٹ کھیلے ہیں وہ سخت حریف ہیں، شاہین شاہ نے کہا کہ انگلینڈ کے ان کے خلاف میں نے ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ وائٹلٹی بلاسٹ میں بھی پرفارم کیا۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر نے کہاکہ مجھے لگا کہ وہ بہت اچھے بلے باز ہیں۔میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا ہاشم آملہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے بھی زیادہ مشکل بیٹر ہیں۔
مزید پڑھیں: شاہین آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ایک مختلف کھلاڑی قرار دیا اور کہا کہ ہاشم بھائی سب سے مشکل ہیں۔