منگل,  09  ستمبر 2025ء
عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(روشن پاکستان نیوز) قومی ٹیم کے کرکٹر عثمان خان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

عثمان شنواری نے پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ انہوں نے دسمبر 2013 سے دسمبر 2019 تک قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔

کرکٹر عثمان شنواری نے اپنا واحد ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو سری لنکا کے خلاف کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ، کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

عثمان شنواری نے اپنے دوسرے میچ میں ہی پانچ وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ایشیا کپ سے قبل کرکٹر عثمان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

مزید خبریں