هفته,  23 نومبر 2024ء
اگر آپ نے بھی ڈالر سنبھال کر رکھے ہیں تو یہ خبر ضرور پڑھ لیجئے گا ،ماہرین نے خبردار کر دیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز ) ماہرین نے آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر میں ناقابل یقین کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ڈالر ہولڈرز کو خبردار کر دیا۔

ایک مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ECAP) کے چیئرمین ملک بوستان نے امید ظاہر کی کہ حکومت کی جانب سے ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد اور اسمگلروں کے خلاف کارروائی کے بعد ملکی ترسیلات زر میں 10 سے 20 تک اضافہ متوقع ہے۔

ملک بوستان نے کہا کہ کریک ڈاؤن سے پہلے ایکسچینج کمپنیوں کو یومیہ 5 ملین ڈالر مل رہے تھے لیکن اب انہیں 15 ملین ڈالر مل رہے ہیں یعنی اس میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں نمایاں کمی کی وجہ ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں، بلیک مارکیٹرز اور اسمگلروں کے خلاف حالیہ کریک ڈاؤن نے بلیک مارکیٹرز اور بینکوں کے درمیان گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔

ملک بوستان کا مزید کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں ڈالر مختلف بینکوں کے لاکرز میں رکھے گئے تھے اور بینکوں کا عملہ ان ڈالروں کو بلیک مارکیٹنگ میں ملوث افراد کے ساتھ مل کر حوالہ اور تجارت میں استعمال کرتا تھا۔ اگر کارروائی جاری رہتی ہے تو، $250 روپے سے کم ہو جائے گا۔

مزید خبریں