کراچی(روشن پاکستان نیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے 3 رکنی مذاکراتی کمیٹی بنادی۔
ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق کمیٹی سیاسی رابطوں اور حکومت سازی کے لیے مذاکرات کرے گی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر فاروق ستار شامل ہیں۔
مذاکراتی کمیٹی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے سیاسی رابطوں، حکومت سازی اور دیگر امور پر مذاکرات کرے گی۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی،جے یوآئی کیسے قریب آئے؟شیر افضل مروت نے اندرکی بات بتادی
ایم کیو ایم کی مذاکراتی کمیٹی کا اسلام آباد میں ن لیگ سمیت دیگر جماعتوں سے ملاقات کا امکان ہے۔











