منگل,  04 فروری 2025ء
جنوبی وزیرستان میں 3 پولیس اہلکار اغوا

جنوبی وزیرستان(روشن پاکستان نیوز) جنوبی وزیرستان کے تھانہ لدھا کی حدود سے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا۔

ڈی پی او اپر وزیرستان ارشد خان کا کہنا ہے کہ گاؤں زنگڑہ میں نامعلوم مسلح افراد نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا، مغوی اہلکاروں میں حکمت یار، اسحاق اور اسداللہ شامل ہیں۔

ڈی پی او اپر وزیرستان نے بتایا کہ پولیس اہلکاروں کا تعلق محسود قبیلے سے ہے، پولیس اہلکار جنوبی وزیرستان لوئر میں تھانہ راغزائی میں تعینات تھے۔

ارشد خان نے مزید کہا کہ پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیئے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک

مزید خبریں