هفته,  23 نومبر 2024ء
پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے پنجاب کی بیوروکریسی میں حصہ مانگ لیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) سے پنجاب کے حکومتی امور میں حصہ مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے اپنے نمبرز مکمل کر لیے ہیں اور مسلم لیگ ن صوبے میں حکومتی امور چلانے کے لیے کسی دوسری جماعت کی شمولیت نہیں چاہتی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کی طرح پنجاب میں وزارتیں نہیں چاہتی بلکہ وہ پنجاب کے حکومتی معاملات میں بھرپور حصہ چاہتی ہے تاہم مسلم لیگ (ن) نہیں چاہتی کہ حکومتی معاملات میں کسی کو حصہ دیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی بیوروکریسی تک رسائی چاہتی ہے اور پیپلز پارٹی کا موقف ہے کہ وہ پالیسی سازی میں شامل ہونا چاہتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ اسے پنجاب کی ترقیاتی سکیموں میں حصہ دیا جائے۔

مزید خبریں