هفته,  23 نومبر 2024ء
پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر مشترکہ حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)پیپلز پارٹی نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر بلوچستان میں حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلوچستان سے پیپلز پارٹی کے نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی کا اجلاس اسلام آباد میں سرفراز بگٹی کی رہائش گاہ پر ہوا۔

اجلاس میں نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی صادق عمرانی نے کہا کہ عوام نے ہمیں اکثریت دی ہے اس لیے حکومت بنانا ہمارا حق ہے۔

صادق عمرانی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن ہمارے اتحاد میں شامل ہوگی، پارٹی قیادت جو وزیراعلیٰ نامزد کرے گی وہ ہم سب کو قبول ہوگی۔

واضح رہے کہ 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں بلوچستان اسمبلی کی 51 نشستوں میں سے 11 نشستوں پر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے کامیابی حاصل کی تھی جب کہ مسلم لیگ ن 10 نشستوں پر کامیاب ہوئی تھی۔ 6 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ 4 بلوچستان عوامی پارٹی اور 3 نیشنل پارٹی نے حاصل کیں۔

مزید خبریں