لاہور(روشن پاکستان نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر وفاق میں حکومت بنانے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سعد رفیق نے بیان دیا کہ موجودہ قومی اسمبلی میں کسی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں، وفاقی حکومت کی تشکیل مسلم لیگ ن کی نہیں پارلیمان میں موجود تمام جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

مزیدپڑھیں:الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہیں،پیر پگارا کا احتجاجاً 2 نشستیں چھوڑنے کا اعلان ، دیکھیں تفصیل

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد اراکین پہل کریں ، پیپلز پارٹی کے ساتھ ملکر مرکزی حکومت بنا لیں، ہم مبارکباد پیش کریں گے، مسلم لیگ ن کو کانٹوں کا یہ تاج اپنے سر پر سجانے کا کوئی شوق نہیں۔

مزید خبریں