اتوار,  19 جنوری 2025ء
غزہ جنگ بندی معاہدے کا وقت شروع، پہلے مرحلے پر عملدرآمد میں تاخیر

غزہ(روشن پاکستان نیوز)غزہ میں 15ماہ سےجاری قتل وغارت کاسلسلہ بند ہونے کےقریب ہے، جنگ بندی کاوقت شروع ہوگیا لیکن پہلے مرحلے پرعملدرآمد میں تاخیر

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کو غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی فہرست جاری کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حماس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کچھ تکنیکی وجوہات کی بنا پر فہرست جاری کرنے میں تاخیر ہورہی ہے، رابطوں میں رکاوٹ کے باعث پیغام رسانی میں مشکلات ہیں، جنگ بندی معاہدے پرمکمل عملدرآمد کریں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نے جنگ بندی قیدیوں کی فہرست سے مشروط کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک قیدیوں کی فہرست نہیں ملے گی جنگ بندی نہیں ہوگی۔نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کوجنگ بندی سے روک دیا، لٹے پٹے فلسطینی تباہ حال گھروں میں واپسی کےمنتظر ہیں،اسرائیلی کی وحشیانہ بمباری سے بستیاں ملیا میٹ،گھر، ہسپتال، سکولز اور کالجز کھنڈر بن چکے ہیں۔

عرب میڈیا کےمطابق اسرائیلی افواج جنوبی غزہ میں رفح سٹی سے نکلنا شروع ہوگئیں،اسرائیلی فوج مصری سرحد کےساتھ فلاڈیلفی راہداری کے ساتھ موجود رہیں گی۔

واضح رہے کہ معاہدےکےتحت 33 اسرائیلیوں کو رہائی ملے گی، اسرائیل 95 فلسطینیوں کو رہا کرے گا، اسرائیلی حکام نے حماس کی قید میں موجود 33 یرغمالیوں کی تصاویر جاری کردیں۔

مزید پڑھیں: غزہ: جنگ بندی کی خوشیاں منانے والوں پر اسرائیلی حملے، شہدا کی تعداد 110 ہوگئی

جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں مصر کے ساتھ رفح کراسنگ کھولی جائے گی جبکہ تیسرے مرحلے میں غزہ کی تعمیر نو کے معاملات طے ہوں گے۔

مزید خبریں