هفته,  23 نومبر 2024ء
عمر ایوب کو بہت بڑی خوشخبری مل گئی ، تمام کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز )پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب کی تمام کیسز میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

پشاور ہائی کورٹ میں عمر ایوب کی حفاظتی و راہداری ضمانت کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عمر ایوب وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل بابر اعوان نے عدالت میں کہا کہ عمر ایوب کے خلاف کل 23 مقدمات درج ہیں، 4 کیس لاہور، 13 راولپنڈی، 2 اسلام آباد، 3 اٹک، 1 کیس گوجرانوالہ میں درج ہے، میرا درخواست گزار وزیراعظم کا امیدوار ہے، 8 ہفتے دیئے جائیں تاکہ تمام مقدمات میں ریلیف لیا جائے۔

مزید خبریں