بدھ,  08 جنوری 2025ء
تربت میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 35 زخمی

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) بلوچستان کے علاقے تربت میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 35 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تربت میں ہونے والے دھماکے میں 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکہ ،21 افراد جاں بحق، 30 سے زائد افراد زخمی

پولیس کے مطابق دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید خبریں