جمعه,  13 دسمبر 2024ء
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکہ ،21 افراد جاں بحق، 30 سے زائد افراد زخمی

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز) کوئٹہ ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 21 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق 30 افراد سے زائد افراد زخمی  ہیں، زخمیوں کو اسپتالوں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریلوے اسٹیشن دھماکے میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی ایس ایس پی آپریشنز نے تصدیق کی ہے۔

پولیس اور ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، بم ڈسپوزل ٹیم کو طلب کر لیا گیا ہے اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکہ ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر ہوا، جعفر ایکسپریس جس نے پشاور کیلئے روانہ ہونا تھا وہ ابھی پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی پبلک سروس گاڑیوں کی چیکنگ: 74 روز میں 1564 ان فٹ گاڑیاں بند، 10,308 چالان، 1.1 کروڑ روپے جرمانے

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کی مذمت کی ہے، وزیراعلیٰ نے اعلیٰ انتظامی حکام سے رابطہ کرکے واقعےکی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگرد معصوم افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشتگردی کے متعدد واقعات میں ملوث عناصر تک پہنچ چکے ہیں، ریلوے اسٹیشن دھماکے میں ملوث عناصر تک بھی پہنچیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی، ان کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، بلوچستان سے دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گے۔

مزید خبریں