هفته,  23 نومبر 2024ء
پاکستانی قیمتی پتھر تھائی لینڈ کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت کئے جانے کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستانی قیمتی پتھر تھائی لینڈ کو کم قیمت پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس سینیٹر خالدہ عطیب کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پاکستانی قیمتی پتھر تھائی لینڈ کو کم قیمت پر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈویلپمنٹ کمپنی کے حکام نے بریفنگ کے دوران کمیٹی کو بتایا کہ پاکستانی قیمتی پتھر تھائی لینڈ کو کوڑیوں کے بھاؤ پر فروخت کیے جاتے ہیں۔

وہاں ان پتھروں کو تراش کر پاکستان میں 70 ہزار روپے فی بارہ گرام پتھر سے زیادہ میں فروخت کیا جاتا ہے۔

پاکستان میں قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے جواہرات اور زیورات کی برآمد میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ہندوستان کی جواہرات اور زیورات کی برآمدات 40 بلین ڈالر سالانہ ہیں۔

پاکستان کی جواہرات اور زیورات کی سالانہ برآمدات اوسطاً 6 ملین ڈالر ہیں، تھائی لینڈ کی جواہرات اور زیورات کی برآمدات 8 ارب ڈالر سے زائد ہیں، سری لنکا کی جواہرات اور زیورات کی برآمدات 300 ملین ڈالر سے زائد ہیں۔

مزید خبریں