هفته,  23 نومبر 2024ء
گیس، بجلی اور پیٹرول مہنگاکرنا پڑے گا، خواجہ آصف کا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔

خواجہ آصف کہتے ہیں کہ کچھ شہروں میں 87 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے، ان حالات میں گیس، بجلی اور پیٹرول مہنگا کرنا پڑے گا، چوری روکیں، گیس اور بجلی سستی ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف کو کنٹریکٹ اکانومی کی پیشکش بھی کی تھی لیکن پی ٹی آئی نے ہماری کنٹریکٹ اکانومی کی پیشکش ٹھکرا دی تھی۔

وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے لیے صدر مسلم لیگ ن کی نامزدگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شہباز شریف دیگر جماعتوں سے اچھی ڈیل کر سکیں گے، نواز شریف لیڈر ہیں اور ان کا حکم حتمی ہو گا۔

مزید خبریں