اسلام آباد (روشن پاکستان )محکمہ موسمیات نے اسلام آباد راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اوربرفباری کی توقع ہے، خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔
اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، راولپنڈی، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ چارسدہ، مردان، چترال اور دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
پشاور، صوابی، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مہمند، کوہاٹ اور خیبر میں بارش کی توقع ہے جبکہ آزادکشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، کشمور، سکھر، جیکب آباد اور ٹنڈو جام میں اسموگ رہنے کا امکان ہے۔