جمعه,  22 نومبر 2024ء
ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

اسلام اباد (روشن پاکستان )محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوء کی گئی ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ اور دُھند میں اضافے کی توقع ہے۔

اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، خانیوال، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں سموگ اور دُھند میں اضافے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم صبح کے اوقات میں کشمور، سکھر، ٹنڈو جام اور گرد و نواح میں سموگ/دُھند پڑنے کی توقع ہے۔

چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ اورکوہستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

کشمیر میں موسم سرد اور خشک جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

مزید پژھیں : موسمیاتی تبدیلی پناہ گزین کی ابتر حالت میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، اقوام متحدہ

 

مزید خبریں