منگل,  22 اکتوبر 2024ء
زہر دیئے جانے کی خبروں پر شیر افضل مروت نے خاموشی توڑ دی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا پر  زیر گردش کر نے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی ۔

اپنے ویڈیو پیغام میں شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ مجھے اس وقت  جتنی بھی بیماریاں لاحق ہیں اسکی وجہ سے میرا وزن 10 گنا کم ہوا ہے تاہم مجھے زہر دیئے جانے کی خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے،میں نے جو صحت کے  ٹیسٹ کروائے ہیں اس میں ایسا کچھ بھی سامنے نہیں آیا۔جب اسلام آباد پولیس نے مجھے  غیر قانونی حراست میں لیا تھا اور جب میں ضمانت پر رہا ہوا اگلے دن مجھے کورونا ہو گیا۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عوام کے سامنے میں حقیقت رکھنا چاہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی رہائی اور جمہوریت کی بالادستی پر زور دیا ہے,میری صحت نے میرا ساتھ نہیں دیا جس کی وجہ سے میں اس احتجاج میں شرکت نہیں کر سکا جس میں عوام اور کارکنان کی بڑی تعداد نکلی تھی،ملک میں حالیہ دھرنے اور احتجاج کے دوران میری  صحت کو بہانے کے طور پر اجاگر کیا جا رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی یہ ہمت دیکھنے والی تھی جس کو دیکھنے کیلئے میری آنکھیں ترس گئی تھیں,9 مئی کے بعد جس طرح سے عوام کو ڈرایا گیا تھا کہ شاید اب وہ گھروں سے نہ نکلیں۔

مزید خبریں