لاہور (روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے 8 شہروں میں بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف نے 11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 12 اکتوبر کو گوجرانوالا اور سرگودھا میں احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 13 اکتوبر کو ڈی جی خان، 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔ تحریک انصاف نے قیادت کو اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔پنجاب میں احتجاج کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کی دوبارہ کال دی جائے گی، اسلام آباد میں احتجاج کی کال کا فیصلہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کرے گی۔
مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے زخمی پولیس اہلکار چل بسا