راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک پر حاضری نہ لگوانے پر اڈیالہ جیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپراپی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر خرم شہزاد، عامر محمود کیانی اور جمشید مغل عدالت میں پیش ہوئے۔
جج طاہر عباس سِپرا نے استفسار کیا کہ اسد عمر آئے ہیں؟ کہاں ہیں؟ جس پر وکیل صفائی آمنہ علی نے کہا کہ اسد عمر مقدمے سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔
جج نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے حوالے سے رپورٹ آئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ دستیاب نہیں، آن لائن حاضری نہیں ہو سکتی۔
مزید پڑھیں: عمران خان اورعلی امین گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں ملاقات، دیکھیں تفصیل
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز بھی یہی رپورٹ آئی تھی، شوکاز نوٹس جاری کیا تھا آج بھی کر رہا ہوں، نوٹس میں لکھوں گا اگر انٹرنیٹ نہیں تو بانی پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش کریں ، بعد ازاں عدالت نے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔