جمعه,  20  ستمبر 2024ء
خواتین کے نازک مسائل پر گفتگوڈاکٹرنبیہ کو مہنگی پڑگئیں، سوشل میڈیا صارفین نے دن میں تارے دیکھا دیئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان میں خواتین کے مسائل سے متعلق سوشل میڈیا پر مشہور ڈاکٹرنبیہ کو صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلا ت کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں نوجوان خواتین کی ماہواری سے متعلق انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ لڑکیاں جب جوانی کی عمر میں داخل ہوتی ہے تو وہ مردوں میں توجہ لینا شروع کردیتی ہیں ۔

انہوں نے مشورہ دیاکہ اس وقت لڑکیاں اپنا فوکس کسی جگہ مطلب زندگی کے کاموں میں خود کو مصروف رکھیں۔ ڈاکٹر نبیہ خواتین کے مسائل پر وہ نازک موضوعات چھیڑتی ہیں، جس پر ہمارے مسلمان معاشرے میں کم از کم اتنے صاف الفاظ میں بحث نہیں کی جاتی۔سوشل میڈیا صارفین نے ڈاکٹر نبیہ پر تنقید کرتے ہوئے لکھاہے کہ وہ کسی خاص ایجنڈے پر کام کررہی ہیں، بےشک وہ خواتین کے مسائل پر بات کرتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ معاشرے میں اسطرح بے حیائی پھیلائیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں سرکاری ملازمین کو بلااجازت سوشل میڈیا استعمال کرنے سے کیوں روکا گیا ہے؟

سوشل میڈیا صارف شہزاد ملک نے لکھاہے کہ اس پروگرام کا مقصد خود راہ دکھا رہے ہیں ،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے کے طریقے، لعنت ایسے پروگرامزپر۔جاوید اقبال شنواری لکھتے ہیں کہ خواتین کے ایسے نازک نفسانی مسائل اور لبرل سوالات ہمارے معاشرے میں مثبت تاثر قائم نہیں کرتے ، ڈاکٹر صاحبہ لڑکیوں کے مسائل اور انکی نسوانی خواہشات کو ابھار کر کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں؟جبکہ یہ گفتگو عام طور پر چینلز پر نہیں کی جاتی کیونکہ اس میں مثبت طرز عمل کی بجائے مغربی منفی رد عمل کی طرف مائل کرنے کے رحجانات کو اشارہ دیا جا رہا ہے، چینل کی ریٹنگ کیلئے اس قسم کے بیہودہ خیالات کے لیئے ہمارے ہاں کوئی گنجائش نہیں ہے؟ایشفا علی نے لکھاہے کہ تم لوگوں کا دماغ خراب ہواہے معاشرے میں بے حیائی پھیلارہے ہوں۔ سدرہ طالب نے ڈاکٹر نبیہ کی ذہنی حالت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ مجھے اس کی ذہنی تواز ن ٹھیک نہیں لگتی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News