اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زر تاج گل نے اپنے انتخابی حلقے این اے 185 سے میدان مار لیا ہے۔
اور مخالفین کو بھاری لیڈ سے شکست دیتے ہوئے قومی اسمبلی میں جگہ پکی کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق زرتاج گل 94 ہزار 881 ووٹ لے کر کامیاب قرارپائیں جبکہ ان کے مخالف آزاد امیدوار محمود قادر خان 32 ہزار 929 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔ اس حلقہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سردار دوست محمد خان کھوسہ صرف 26 ہزار 621 ووٹ لینے میں کامیا ب ہوئے اور تیسرے نمبر پر رہے ۔
اب تک موصول ہونے والے قومی اسمبلی کے253حلقوں کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار100، مسلم لیگ ن 71 ، پیپلز پارٹی 54،ایم کیوایم پاکستان 17،استحکام پاکستان پارٹی 2، جے یو آئی 3، مسلم لیگ ق 3 ،مجلس وحدت مسلمین پاکستان، بلوچستان نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ضیاء ایک ایک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں ہیں۔