جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
کراچی کے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا گیا

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز) کراچی کے صارفین کیلئے بجلی مزید 5 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا کی جانب سے کراچی کے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے 75 پیسے کے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کےمطابق بجلی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

مئی کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 2 روپے 59 پیسے جبکہ جون کے ایف پی اے کی مد میں بجلی کی قیمت میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا ہے،صارفین سے وصولی اکتوبر اور نومبر کے بجلی بلوں میں کی جائے گی ۔ نیپرا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ قیمتوں کا اطلاق لائف لائن اور الیکٹرک وہیکل کے سوا تمام صارفین پرہوگا ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News