اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)معروف نوجوان صحافی اوریوٹیوبرصدیق جان نے کہاہے کہ امکروہ کردار سوشل میڈیا پر بیانیہ بنا رہے ہیں کہ انٹرنیٹ نہیں چل رہا تو لوگ ٹویٹس کیسے کررہے ہیں؟
ان مکروہ کرداروں نے پوری قوم کو اپنی طرح جاہل سمجھ رکھا ہے؟ یہ بات اوریج آئی کیو لیول والا بھی جانتا ہے کہ جو لوگ انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں وہ چند ہزار وہ لوگ ہیں جن کے گھروں میں انٹرنیٹ لگا ہوا ہے،یا جو اوورسیز پاکستانی ہیں، دوسری بات یہ ہے کہ 12 کروڑ سے زائد ووٹرز کا بنیادی حق تھا کہ وہ آج موبائل پر ایس ایم ایس کرکے اپنے ووٹ کی تفصیلات چیک کر سکتے لیکن 12 کروڑ سے زائد ووٹرز میں سے کسی ایک کا بھی موبائل نہیں چل رہا۔
تفصیلات کے مطابق ایک ٹوئٹ پر انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی انٹرنیٹ پر چلنے والی ایپس اور ویب سائٹس بلاک کی جا چکی ہیں،حقیقت یہ ہے کہ 12 کروڑوں سے زائد ووٹرز میں سے ایک کا بھی موبائل نہیں چل رہا کہ وہ 8300 پر میسج کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ چند ہزار کے پاس گھروں پر میسر ہے لیکن انٹرنیٹ پر مکمل تفصیلات چیک نہیں ہو رہیں،انہوں نے کہاکہ اکثریت پولنگ اسٹیشنز پر پی ٹی آئی کے کیمپس ہی نہیں لگنے دیے گئے ،یہ مکروہ کردار اپنی نوکری مزید پکی ضرور کریں لیکن عوام کو بیوقوف مت سمجھیں۔
مزید پڑھیں: الیکشن کے پرامن اور کامیاب انعقاد پر قوم کا تہہ دل سے شکریہ اور مبارک باد
دو مکروہ کردار سوشل میڈیا پر بیانیہ بنا رہے ہیں کہ انٹرنیٹ نہیں چل رہا تو لوگ ٹویٹس کیسے کررہے ہیں؟؟
— Siddique Jan (@SdqJaan) February 8, 2024
ان مکروہ کرداروں نے پوری قوم کو اپنی طرح جاہل سمجھ رکھا ہے؟
یہ بات اوریج آئی کیو لیول والا بھی جانتا ہے کہ جو لوگ انٹرنیٹ استعمال کررہے ہیں وہ چند ہزار وہ لوگ ہیں جن کے گھروں میں…