بدھ,  15 جنوری 2025ء
زرتاج گل کے پولنگ ایجنٹ پر پولیس کا دھاوا،ووٹوں کے ڈبے لیکرفرار

ڈیر غازی خان(روشن پاکستان نیوز)ڈیر غازی خان کے حلقہ این اے کالج چوک پولنگ سٹیشن سے مبینہ طور پر ایس ایچ او فیاض لاشاری نے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار زرتاج گل کے پولنگ ایجنٹ کو دھکے دے کر باہرنکالااورووٹوں والے ڈبے لیکر نامعلوم مقام کی طرف روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں:عام انتخابات: غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج، نواز، شہباز، زرداری ،مولانا فضل الرحمان ، بلاول آگے

تفصیلات کے مطابق عام انتخات 2024کے موقع پر حلقہ این اے 185 ڈیر غازی خان کے پولنگ سٹیشن کالج چوک میں ایس ایچ او فیاض لاشاری نےپی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار زرتاج گل کے پولنگ ایجنٹ کو دھکے دے کر باہر نکالا اور ڈبے لے کر پرائیویٹ گاڑی میں روانہ ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر زرتاج گل نے شدید احتجاج کیا اور الیکشن کمیشن سے فوری اس واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

مزید خبریں