جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
عام انتخابات: غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج، نواز، شہباز، زرداری ،مولانا فضل الرحمان ، بلاول آگے

لاہور(روشن پاکستان نیوز)عام انتخابات 2024ء کے غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے۔
ابتدائی نتائج کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر کہیں مسلم لیگ ن، کہیں پیپلز پارٹی آگے ہے تو بیشتر حلقوں میں آزاد امیدوار بھی ووٹ حاصل کرنے کی دوڑ میں سبقت لے گئے ہیں۔
لاہور کے حلقہ این اے 125 میں اب تک مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک افضل کھوکھر 1337 ووٹوں کیساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار جاوید عمر 831 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 127 سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پی پی پی کے امیدوار بلاول بھٹو 1475 ووٹوں کیساتھ آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا تارڑ 633 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
حلقہ این اے 121 میں لیگی امیدوار شیخ روحیل اصغر 356 ووٹوں کیساتھ پہلے جبکہ آزاد امیدوار وسیم قادر 312 ووٹوں کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔
این اے 128 سے اب تک موصول ہونے والےغیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق 756 ووٹوں کیساتھ سلمان اکرم راجہ کی پہلی جبکہ آئی پی پی کے امیدوار عون چودھری 656ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 194 کے پہلے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق لاڑکانہ کے لاہور ریگیولیٹر پولنگ سٹیشن پر بلاول بھٹو زرداری 433 ووٹ لے کر آگے، جے یوآئی کے راشد محمود سومرو 105 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر ہیں۔
این اے 118 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق لیگی امیدوار حمزہ شہباز 1795 ووٹوں کے ساتھ آگے جبکہ آزاد امیدوار عالیہ حمزہ 785 ووٹوں کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔
این اے 130 کے ابتدائی غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق لیگ امیدوار نواز شریف 464 ووٹ لے کر پہلے نمبر جبکہ آزاد امیدوار یاسمین راشد 212 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 123 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار شہباز شریف 1595 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 637 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ملتان کے حلقہ این اے 151 کے پولنگ سٹیشن نمبر 146 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار مہر بانو قریشی 726 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے غفار ڈوگر 338 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر اور پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی 285 ووٹ حاصل کر سکے۔
این اے 77 گوجرانوالہ کے 5 پولنگ سٹیشنز کےنتائج کے مطابق ن لیگ کے چودھری محمود بشیر 2015 ووٹ لے کر آگے جبکہ آزاد امیدوار راشدہ طارق 1635 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
این اے 73 سیالکوٹ کے 5 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کی نوشین افتخار 2135 ووٹ لے کر آگے اور آزاد امیدوار علی اسجد ملہی 1768 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
این اے 105 کے 4 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق آزاد امیدوار اسامہ حمزہ 1645 ووٹ لے کر آگے جبکہ ن لیگ کے چودھری خالد 1235 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔
ہالہ کے حلقہ این اے 216 کے 4 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزماں 897 ووٹ لے کر آگے اور مسلم لیگ ن کے بشیر میمن 870 لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
کمالیہ کے حلقہ این اے 107 کے پولنگ سٹیشن نمبر 23 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ریاض فتیانہ 528 ووٹ لے کر پہلے اور مسلم لیگ (ن) کے اسد الرحمان 128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
سرگودھا کے حلقہ این اے 86 کے 6 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق آزاد امیدوار مقداد علی بلوچ 1566 ووٹ لے کر آگے اور مسلم لیگ ن کے جاوید حسنین شاہ 987 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج!این اے 265 سے مولانا فضل الرحمان 1228ووٹ لیکر پہلے نمبر پرجبکہ ان کے مدمقابل خوشحال خان کاکڑ 855 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں

مزید خبریں