هفته,  23 نومبر 2024ء
ملک کےبیشتر حلقوں میں پولنگ کا عمل مختلف وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار، دیکھیں تفصیل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)عام انتخابات 2024 کی پولنگ مختلف شہروں کے پولنگ اسٹیشنز پر مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکی۔

اسلام آباد کے این اے 48 شہزاد ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا آغاز تاخیر سے ہوا۔

اطلاعات کے مطابق عملہ پولنگ کے انتظامات میں مصروف تھا جس کے باعث پولنگ 15 منٹ تاخیر سے شروع ہوئی۔

شہزاد ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن کے باہر ووٹرز بڑی تعداد میں موجود تھے۔

کراچی کے حلقہ این اے 250 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 262 سے 265 پر پولنگ وقت پر شروع نہ ہوسکی۔

پریزائیڈنگ افسر پولنگ سٹیشن نمبر 262 سے 265 تک نہ پہنچ سکے جبکہ پولنگ سٹیشنز کے باہر ووٹرز کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پولنگ عملے کا کہنا ہے کہ موبائل فون نیٹ ورک متاثر ہونے کی وجہ سے رابطے میں مسائل ہیں۔

کراچی کے حلقہ این اے 246 اورنگی ٹاؤن کے پولنگ اسٹیشن نمبر 77 میں بھی پولنگ شروع نہ ہوسکی۔

اطلاعات کے مطابق اورنگی ٹاؤن سپر گرامر اسکول کے پولنگ اسٹیشن نمبر 77 تک نہ تو عملہ پہنچ سکا اور نہ ہی سامان۔

امیدواروں کے سیکیورٹی اہلکار اور پولنگ ایجنٹ پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے ہیں۔

کراچی کے حلقہ این اے 232 ملیر کے پولنگ اسٹیشن نمبر 247 میں بیلٹ باکس پر سیل نہ ہونے کے باعث پولنگ وقت پر شروع نہ ہوسکی۔

اس پولنگ سٹیشن پر پولنگ ایجنٹس کی عدم دستیابی کی وجہ سے بیلٹ بکس کو سیل نہیں کیا جا سکا۔

پولنگ اسٹیشن بند ہونے کے باعث کراچی کے جوفل ہرسٹ اسکول میں این اے 238 کے پولنگ اسٹیشن پر انتخابی عمل شروع نہ ہوسکا۔

لاہور کے حلقہ این اے 130 کے پولنگ اسٹیشن میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔

پریذائیڈنگ آفیسر کے مطابق ووٹنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ووٹرز کو روکا گیا۔

بلوچستان کے کئی اضلاع میں پولنگ عملہ تاحال پولنگ اسٹیشن نہیں پہنچ سکا۔

اس حوالے سے حلقے کے ووٹرز کا کہنا ہے کہ پی بی 28 کالاتک ضلع تربت میں پولنگ عملہ نہیں پہنچا جبکہ پی بی 27 مند دشت تربت اور مند میں پولنگ عملہ موجود نہیں ہے۔

ووٹرز کا کہنا تھا کہ پی بی 25 بلیدہ میں ابھی تک پولنگ عملہ نہیں ہے۔

خیبرپختونخوا کے علاقے بونیر میں سرد موسم کے باعث مختلف پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ تاخیر کا شکار ہے۔

پولنگ ایجنٹس اور ووٹرز پولنگ سٹیشن نمبر 109 گرلز ڈگری کالج ڈگر نہ پہنچ سکے۔

دوسری جانب میانوالی کے حلقہ این اے 90 کے بیشتر پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ وقت پر شروع نہ ہوسکی۔ یہاں پریزائیڈنگ افسران نے انتخابی سامان کا انتظام تاخیر سے کیا جبکہ سرد موسم کے باعث صبح ووٹرز کی تعداد بھی کم تھی۔

سوات کے بالائی علاقوں کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل بھی تاخیر کا شکار رہا۔ پولنگ عملہ گبرال اور ملتان کے پولنگ اسٹیشنز پر بروقت نہ پہنچ سکا۔

عام انتخابات 2024 کی پولنگ مختلف شہروں کے پولنگ اسٹیشنز پر مقررہ وقت پر شروع نہ ہوسکی۔

مزید خبریں