جمعه,  20  ستمبر 2024ء
منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،08ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی،08ملزمان گرفتار،چرس اور شراب برآمد، مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم ماجد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 50لیٹر شراب برآمد ہوئی، آر اے بازار پولیس نے ملزم عثمان سے 15لیٹر شراب، ائیرپورٹ پولیس نے ملزم تیمور سے 07لیٹر شراب،روات پولیس نے ملزم اسد سے 26بوتل شراب، ملزم نادر سے 10بوتل شراب، ملزم علی جواد سے 760گرام چرس، ویسٹریج پولیس نے ملزم اسمٰعیل سے 560گرام چرس، ملزم اشرف سے 520گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News