راولپنڈی(کرایم رپورٹر)رتہ امرال پولیس کی کارروائی ،امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم وسیم کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم سال 2022سے رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا۔
ایس پی راول کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کارقانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔