جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
غیر قانونی تعمیرات کیس، شیر افضل مروت پر فرد جرم عائد

 

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا نے فارم ہاؤس میں غیر قانونی تعمیرات کیس میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر افضل مروت پر فرد جرم عائد کردی۔سول جج ڈاکٹر ممتاز ہنجرا غیر قانونی فارم ہاؤس تعمیرات کیس میں رہنما پی ٹی آئی اور رکن اسمبلی شیر افضل مروت پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے سے 26 ستمبر کو گواہ اور ثبوت طلب کر لئے۔

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی پر غیر قانونی تعمیرات تجاوزات مسمار کر کے تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کرایا تھا، جس پر آج عدالت نے فرد جرم عائد کی۔ ملزم رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے بادی النظر میں آر ڈی اے الزام کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ڈائریکٹر آر ڈی اے کی بھی طلبی کر لی ہے۔شیر افضل مروت نے کہا کے یہ الزام جھوٹا ہے پرانی تاریخ کا نوٹس ڈال کر کارروائی کی گئی۔ فارم ان کا ذاتی ملکیتی ہے کوئی تجاوزات یا غیر قانونی تعمیرات نہیں کی گئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News