اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر پی پی پی آزادکشمیرچوہدری محمد یاسین کے نام سے منسوب شادی کا جعلی دعوت نامہ شیئرکردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق کسی نامعلوم شخص نے صدر پی پی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کے نام سے منسوب شادی کارڈ سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔
کارڈ میں چوہدری یاسین کے بیٹے کی شادی کی دعوت دی گئی ہے۔
کارڈ میں شادی کی تاریخ 31جولائی لکھی ہوئی ہے جبکہ تمام شرکا کو ولیمے اور ڈنر میں شرکت کا کہاگیا ہے ۔
تاہم چوہدری یاسین کے نوٹس میں یہ بات آنے کے بعد انہوں نے اپنے تمام رفقا اور دوستوں کو کہا ہے کہ اگر آپ کو کوئی ایسا دعوت نامہ ملا ہے تو یہ جعلی ہے۔
اس موقع پر چوہدری یاسیین نے روشن پاکستان نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اخلاقی پستی کی انتہا ہوچکی ہے ،ہمارا معاشرہ پتہ نہیں کس جانب جا رہا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ایسے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔