بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
لاہورکے مختلف علاقوں میں بوندا باندی،موسم خوشگوار

لاہور(روشن پاکستان نیوز) لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا، مسلم ٹاون، اچھرہ ، کینال روڈ،منصورہ، کریم بلاک ،ٹھوکر نیاز بیگ میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

موسم خوشگوار ہونے سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے، صوبائی دارالحکومت میں آج دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے، ہوا کی رفتار 27 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

مزید خبریں