اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
آصف کرمانی نے کہا کہ وہ ایک طویل عرصے سے نوازشریف کی قیادت والی پارٹی کے سیاسی معاملات سے خود کو دور کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے مر رہے ہیں، خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے۔
آصف کرمانی نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی پارٹی چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں تفصیلی بیان جاری کریں گے۔
واضح رہے کہ آصف کرمانی کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2013 میں اپنے دور حکومت میں اپنا پولیٹیکل سیکرٹری مقرر کیا تھا، وہ سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے اور 2013 میں پارٹی کے اقتدار میں آنے سے پہلے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کے دوران انہوں نے فعال کردار ادا کیا تھا۔