بدھ,  15 جنوری 2025ء
محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ
راولپنڈی(کرایم رپورٹر)سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کا شہر بھر میں فلیگ مارچ،فلیگ مارچ ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی سکیورٹی راجہ ناصر کی قیادت میں شہر کے مختلف علاقوں میں کیا گیا، فلیگ مارچ میں سینئر افسران سمیت ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈاور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر محرم الحرام کے حوالے سے راولپنڈی پولیس نے شہر بھر میں فلیگ مارچ کیا،فلیگ مارچ ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر اور ایس پی سکیورٹی راجہ ناصر کی قیادت میں شہر کے مختلف علاقوں میں کیا گیا، فلیگ مارچ میں سینئر افسران سمیت ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈاور دیگر قانون نافذ کر نے والے اداروں نے شرکت کی،فلیگ مارچ کا مقصد عاشورہ کے موقعہ پر امن و امان کے قیام کے لیے راولپنڈی پولیس کے عزم کا اظہار ہے،فلیگ مارچ راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز سے شروع ہو کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا واپس پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں اختتام پذیر ہوا۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغرکا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مجالس اور جلوسوں کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ہے، سینئر افسران خود جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لے کر سیکورٹی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں، نفری کو قبل ازقت بریفنگ دی جارہی ہے۔
جلوسوں کی کنٹرول روم، CCTVکیمروں کی مدد سے مانٹیرنگ کی جائے گی،اسلحے کی نمائش اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا، سوشل میڈیا پر بھی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز، علمائ، منتظمین اور شہریوں کے تعاون سے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں، محرم الحرام میں مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کے لئے راولپنڈی پولیس شب و روز انتھک محنت و جانفشانی کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔

مزید خبریں