بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
نیب نےبانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار کر لیا

راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نے دونوں کو گرفتار کیا۔ذرائع نے بتایا کہ نیب نے نئے توشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری ڈالی۔بطور وزیر اعظم بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ نے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کیے۔ الزام ہے کہ تحائف کم قیمت پر حاصل کر کے مہنگے داموں فروخت کردیے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرنے کا امکان تھا۔ راولپنڈی پولیس کی اضافی نفری اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر تعینات رہی۔ایس ایچ او تھانہ ویمن اور ویمن پولیس کی نفری بھی اڈیالہ جیل پہنچی جبکہ اڈیالہ جیل گیٹ نمبر 5 کے داخلی راستے پر ایلیٹ فورس کی گاڑیاں کھڑی کی گئیں۔

مزید خبریں