منگل,  22 اکتوبر 2024ء
آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، روہت شرما سمیت 6 بھارتی کھلاڑی شامل

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیم آف دی ٹورنامنٹ 2024 میں بھارت، افغانستان، ویسٹ انڈیز، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کرتے ہوئے میڈیا ریلیز جاری کی گئی۔ ٹیم میں کپتانی بھارت کے روہت شرما کو جبکہ وکٹ کیپنگ کے فرائض افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کو سونپے گئے ہیں۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں روہت شرما سمیت 6 بھارتی کھلاڑی شامل ہیں۔ ان میں سوریا کمار یادیو، ہاردک پانڈیا، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ اور اکثر پٹیل شامل ہیں۔

دیگر کھلاڑیوں میں افغانستان کے راشد خان، فضل حق فاروقی، ویسٹ اںڈیز کے نکولس پورن جبکہ آسٹریلیا کے مارکس سٹوائنس کا نام شامل کیا گیا ہے۔

جنوبیا افریقہ کے فاسٹ باؤلر اینرک نورٹجے کا نام بارہویں کھلاڑی کے طور پر شامل ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا پارٹی میں دھڑے بندی اور فارورڈ بلاک سے متعلق خبروں کا نوٹس

آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور پاکستان سمیت دیگر ٹیموں کے کسی کھلاڑی کا نام موجود نہیں ہے۔

مزید خبریں