کراچی(روشن پاکستان نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینرخالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی معاشی بحران نہیں، نیتوں کا بحران ہے۔تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، جب بھی ترقی ہوگی پورے خطے میں ہوگی۔
گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
ہ پاکستان میں معاشی مسائل نہیں، نیت کے مسائل ہیں، ہم فنانشلی کرپٹ نہیں، مارولی کرپٹ ہیں، ہمارے ساتھ دونوں پڑوسی ٹیکنالوجی میں پاور بن چکے ہیں ،برین ڈرین نہیں، برین ٹرین نہ کرنے کا مسئلہ ہے، خدشہ ہے ہم ایتھوپیا اور یوگنڈا سے بھی پیچھے نہ رہ جائیں۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے 25 سے 26 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کا گروتھ ریٹ آج 7.7 ہے، دنیا ہمارا انتظار نہیں کرے گی تیزی سے وقت گزر جائے گا۔
خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، جب بھی ترقی ہوگی پورے خطے میں ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کراچی میں چور اور سپاہی دونوں کا تعلق کراچی سے ہے۔











