اتوار,  10 مئی 2026ء
فیصل آباد کے چوکی انچارج نے اپنی عدالت لگالی،کم سن بچے پر بدترین تشدد

فیصل آباد(روشن پاکستان نیوز)حکومت بدلی، وردی بدلی، پنجاب پولیس کا طریقہ نہ بدلہ۔

پنجاب کے ضلع فیصل آباد کی چوکی طارق آباد کے انچارج نے اپنی ہی عدالت لگا لی۔

چوری کے شبہ میں کم عمر بچے کو اٹھا کر تھانے لے آئے اور بدترین تشددکانشانہ بناڈالا۔

نامعلوم شخص نے کم سن بچے کو سزادینے کی ویڈیو اپنے موبائل میں ریکارڈ کر لی اور بعدازں اسے سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے کو روایتی پولیس تشددکانشانہ بنایاجارہا ہے اور اس کے دونوں ہاتھ اوپر کھڑے کر کے باندھ کر گردے کے پیچھے ڈنڈا دیا ہے اور لٹکایا ہوا ہے ۔

ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فوری طوری پر چوکی انچارج کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

کچھ صارفین نے تو یہ بھی مطالبہ کیا کہ مذکورہ چوکی انچارج کو بہاولنگر میں کسی چوکی پر انچارج لگادیا جائے تاکہ اسے بھی قانون سکھایاجائے۔

صارفین نے متاثرہ بچے کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا اور کہاکہ غیر ممالک میں ایسے کم سن بچوں کو سزائیں نہیں دی جاتیں مگر یہ پاکستان ہے یا کچھ بھی ممکن ہے۔

 

مزید خبریں