جمعرات,  24 اکتوبر 2024ء
چین میں شدیدطوفانی بارشیں اور سیلابی صورتحال، 47 ہلاک، 50 ہزار سے زائد افراد بے گھر

 

گوانگ ڈونگ (روشن پاکستان نیوز)چین میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال کے باعث 47 افراد ہلاک، 50 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے۔

جنوبی چین میں طوفانی بارشوں سے سیلابی صورتحال کی وجہ سے صوبے گوانگ ڈونگ میں 9 جون سے اب تک 47 افراد ہلاک ہوچکے، لینڈ سلائیڈنگ کےخطرات کے پیش نظر 50 ہزار زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں، شدید بارشوں سے شہری علاقے پانی میں ڈوب گئے۔

واضح رہے کہ سڑکوں، رہائشی علاقوں اور کھیتوں میں کئی فٹ پانی جمع ہو چکا ہے، متاثرہ علاقوں میں چینی حکام کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں