جمعرات,  24 اکتوبر 2024ء
گوجرخان پولیس کی اہم کاروائی،دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد 05 اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)گوجرخان پولیس کی اہم کاروائی،دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد 05 اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق گوجرخان پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدمہ میں نامزد 05 اشتہاری مجرمان کوگرفتارکر لیا،گرفتار اشتہاری مجرمان میں ندیم، حمزہ، امجد، سرفراز، اور محسن شامل ہیں،اشتہاری مجرمان نے سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے عرفان اور وقار کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ رواں سال مارچ میں تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا تھا،گوجرخان پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے گوجرخان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

مزید خبریں