اتوار,  10 مئی 2026ء
اپنے وسائل سے تو قرضوں کا بوجھ ادا نہیں کرسکتے، احسن اقبال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپنے وسائل سے تو قرضوں کا بوجھ ادا نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی وسائل محدود ہیں، جو ریلیف دیں گے اس کیلئے مزید قرضہ لینا پڑے گا، مزید قرضوں سے خسارہ بڑھے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ عوامی مشکلات کا احساس ہے، مہنگائی کو بہت اوپر لا کر چھوڑا گیا، مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام اور سرکاری ملازمین کو مہنگائی کا سامنا ہے۔

مزید خبریں