اتوار,  10 مئی 2026ء
کام نہ کرنے والے افسران کی میری ٹیم میں جگہ نہیں، محسن نقوی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کام نہ کرنے والے افسران کی میری ٹیم میں جگہ نہیں۔

اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان میں تاخیر پر وزیرِ داخلہ نے ممبر ماحولیات سی ڈی اے کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔

محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے کو ممبر ماحولیات کے عہدے پر محنتی اور باصلاحیت افسر تعینات کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ایسا افسر لگایا جائے جو اسلام آباد کے بیوٹیفکیشن پلان پر عملدرآمد میں دن رات ایک کر دے۔

مزید خبریں