اتوار,  10 مئی 2026ء
پی ٹی آئی والے ملنا چاہتے ہیں تو ہم خود بھی ان سے رابطہ کرسکتے ہیں،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کی جانب سے سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے ذریعے آگے بڑھنا ہے تو بات چیت ہی راستہ ہے، پی ٹی آئی والے ملنا چاہتے ہیں تو ہم خود بھی ان سے رابطہ کرسکتے ہیں، اگرپی ٹی آئی کی مذاکرات کی نیت ہے تو وہ یقیناً دوسرے 9مئی کی طرف نہیں جائینگے۔

نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کچھ عرصہ پہلے تک کہتی تھی صرف انہی سے بات کریگی جن کا قبر تک پیچھا کریگی، اداروں کے درمیان تناؤ کا خاتمہ ضروری ہے، اداروں اور سیاسی جماعتوں میں تناؤ کم ہونا چاہئے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ محمود اچکزئی ہوں یا مولانا فضل الرحمن انکا پی پی پی اور ن لیگ کی قیادت سے اچھا تعلق ہے، ماضی قریب میں محمود اچکزئی اور مولانا فضل الرحمن ہمارے ساتھ کھڑے تھے، انہوں نے جب بھی بات کرنا چاہی ان کیلئے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، وہ جب چاہیں نواز شریف اور آصف زرداری سے مل سکتے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے،کسی کو رہائی چاہئے یا معاملات کو آگے بڑھانا مقصود ہو اسکا راستہ صرف ڈائیلاگ ہے.

پی ٹی آئی رہائی اور مقدمات کی بات کرتی ہے یا مینڈیٹ کی واپسی کی بات کرتی ہے تو اس کا ایک طریقہ کار ہوگا، جب ہم پی ٹی آئی سے بات کرتے تھے انہوں نے پارلیمانی کمیشن کا طریقہ کار بتایا تھا۔

مزید خبریں