هفته,  23 نومبر 2024ء
ایف آئی ایچ رینکنگ: پاکستانی ہاکی ٹیم 16ویں سے 14ویں پوزیشن پر آگئی

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی رینکنگ میں پاکستان ہاکی ٹیم 16 ویں سے 14 ویں پوزیشن پر چلی گئی۔ کینیڈا کو شکست دینے کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آئی۔ قومی ٹیم نے گزشتہ روز کینیڈا کو 8-1 سے شکست دی تھی۔ جس کے بعد قومی ہاکی ٹیم 16ویں سے 14ویں پوزیشن پر چلی گئی۔

پاکستان عالمی رینکنگ میں 17ویں پوزیشن پر چلا گیا تھا، اذلان شاہ کپ سے قبل پاکستان 17ویں سے 15ویں نمبر پر آگیا تھا۔ تاہم اذلان شاہ کے فائنل میں شکست کے بعد پاکستان 15ویں سے 16ویں نمبر پر چلا گیا۔ اس کے بعد نیشنز پاکستان ملائیشیا کے خلاف ڈرا اور پھر کپ میں کینیڈا کے خلاف بڑی جیت کے بعد 16ویں سے 14ویں پوزیشن پر چلا گیا۔

مزید خبریں