جمعرات,  05 دسمبر 2024ء
لڑکیاں خودمختار ہوتی ہیں تو وہ مردوں کیلئے بھی بڑا حوصلہ بنتی ہیں، حمزہ علی عباسی

اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ خاندان میں لڑکیاں خودمختار ہوتی ہیں تو وہ مردوں کےلیے بھی بڑا حوصلہ بنتی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نےملک میں خواتین کے کام کی جگہوں پر ماحول کو سازگار بنانے کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا اور خواتین کی خودمختاری سے متعلق گفتگو کی۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ ان کے خاندان کی اپنی خواتین باہر جاکر کام کرتی ہیں اور کامیاب ہیں۔

اداکار نے کہا کہ میرے بہن، بیوی اور والدہ ورکنگ ویمنز ہیں، مجھے ان پر فخر ہے، یہ حقیقیت ہے کہ جب خاندان کی لڑکیاں خودمختار ہوتی ہیں تو وہ مردوں کے لیے بھی بڑی سپورٹ ہوتی ہیں اور بہت بڑا حوصلہ بنتی ہیں۔

مزید پڑھیں: معروف پاکستانی اداکارہ زارااکبر کا مزدوروں کے عالمی دن پر پیغام

اداکار نے خواتین پر ہراسانی کے واقعات پر بھی گفتگو کی، ان کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری کے علاوہ دیگر شعبوں میں انہیں ایسے واقعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ایسے میں مردوں کو آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، جہاں ہراسانی کے واقعات ہوں اس کے خلاف آواز اٹھائیں اور خاموش نہ رہیں۔

حمزہ علی عباسی نے کہ افسوس کی بات ہے کہ مردوں کے لیے یہ نارمل بات ہے، حالانکہ اس طرح کے رویے کو جرم قرار دیا جانا چاہیے۔

مزید خبریں