مظفرآباد (روشن پاکستان نیوز)آزاد کشمیر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا، غریب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے۔ غریب دو وقت کی روٹی سے محروم ہو چکے ہیں ایک طرف دُکان داروں کی من مانیاں دوسری جانب آسمان چھوتی قیمتیں سرکاری آٹے کے سٹالز پر لمبی لمبی قطاریں سبسڈاٸزڈ آٹے کا کوٹا کم جس سے غریب عوام کی پہنچ سے آٹا دور ہر ہفتے ہزاروں کی تعداد میں لوگ مایوس ہو کر گھروں کی طرف لوٹ جاتے ہیں
ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنما غربی باغ راجہ بلاول ندیم نے اپنے بیان میں کیاان کا کہنا تھا کہ حکومت وقت کو عوام کی تکلیف کا احساح ہی نہیں آخر کیاوجوہات ہیں عوام تک آٹا نہیں پہنچ رہا کیا حکومت اور مل مالکان کی ملی بھگت سے عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے؟
ارجہ اور جہالہ کی عوام آٹے کوترس گٸے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں محکمہ میں موجود کالی بھیڑیں سرکاری آٹا من مانے ریٹ پر ہوٹلوں پر فروخت کر رہے ہیں