کراچی(روشن پاکستان نیوز) آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا۔
کراچی پولیس کے سینئر افسر ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر کے بیٹے کی ہتھیاروں کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو واقعے کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ایسٹ اظفر مہیسر نے ویڈیو کو بیٹے کے خلاف پروپیگنڈا قرار دیا۔