اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے کے گروی رکھے اثاثوں پر بینکوں کے ساتھ انتظامات کیے گئے ہیں اور ٹرم شیٹ طے کر دی گئی ہے۔
بینکوں کی جانب سے اس ہفتے این او سی جاری کرنے کا امکان ،جس سے قومی ایئرلائن کے اثاثوں کی بازیابی اور نجکاری کی جا سکے گی۔
بینک کا قرضہ 10 سال تک واپس نہیں کیا جائے گا اور منافع 12 فیصد کی شرح سے دیا جائے گا جب کہ منافع بخش کمپنی بننے پر بینک کا قرضہ ڈیویڈنڈ سے واپس کیا جائے گا۔
ابتدائی ڈھانچے کے مطابق پی آئی اے کے 51 فیصد شیئرز کی نجکاری کی جائے گی، نجکاری سے حاصل ہونے والی رقم پی آئی اے کی بحالی پر خرچ کی جائے گی اور پی آئی اے خریدنے والی پارٹی کو 51 فیصد سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔