اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پیٹرولیم مصنوعات اور فاسل فیول پر 20 سے 30 روپے فی لیٹر کاربن لیوی لگانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق، لیوی کو غیر ٹیکس آمدنی کے ذریعہ کے طور پر تجویز کیا گیا ہے اور اس کا مقصد ان مصنوعات کی کھپت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کاربن لیوی سے حاصل ہونے والے ریونیو کو استعمال کر سکے گی۔
واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر پہلے ہی 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد ہے جب کہ آئی ایم ایف نے بھی پیٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی کا مطالبہ کیا تھا۔