هفته,  23 نومبر 2024ء
بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے خارج، 24 نام مزید ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی گئی

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) وفاقی کابینہ نے 24 نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری سرکولیشن کے ذریعے منظور کرتے ہوئے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے ای سی ایل سے متعلق ذیلی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی ہے، بابر اعوان کا نام القادر ٹرسٹ کیس کی وجہ سے دسمبر 2023 میں ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

مزید خبریں